کے الیکٹرک کیخلاف درخواست فریقین کو نوٹس جاری

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک ملٹی ائر ٹیرف اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جمعرات کو دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کے نرخ میں اضافے کے لیے رجوع کیا ہے۔ کے الیکٹرک کا اس سال ظاہر کردہ منافع 32 ارب روپے ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

نو ٹس