سابق آئی جی غلام حیدرجمالی ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت14دسمبر تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلاء کی عدم حاضری کے باعث 14دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میںسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ودیگر ملزمان کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں شہاب سرکی کے جونیئر وکیل کا کہنا تھا کہ شہاب سرکی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جو آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 دسمبرتک کے لیے ملتوی کردی ۔
سا بق آئی جی