جرائم کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)اورنگی ٹائون سے جرائم کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔جب کہ ملیر سٹی سے منشیات فروش خاتو ن پکڑی گئی۔اورنگی ٹائون پولیس کے مطابق جرائم کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکار فہد آئی ٹی آپریٹر کی ڈیوٹی پر تعینات تھا جسے اس کے ساتھی اکبر سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش خاتون حسینہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمدکرلی ہے۔
پولیس اہلکار گرفتار