پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پولیس مقابلہ ،ڈاکو ہلاک ،3 فرار

کراچی( کرائم رپورٹر) فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میںپولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک تین لوٹے ہوئے سامان سمیت فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں چار مسلح ملزمان مکان نمبرB-130 میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس موقع پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا البتہ تین ملزمان لوٹے ہوئے زیورات او رنقدی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عمران سولنگی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا واقعے کے بارے میں مقدمہ درج کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس مقابلہ