صاحبزادہ زبیر کا ایم ایم اے اتحاد کو مسترد کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہے، سمیع الحق
کراچی (نیوز رپورٹر )جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایم ایم اے کیساتھ اتحاد کو مسترد کرنے کے فیصلہ پر مولانا سمیع الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی شوریٰ نے بڑا دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ہماری جماعت جمعیت علماء پاکستان کی شوریٰ و عاملہ تو بہت پہلے ایم ایم اے میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے کیونکہ ایم ایم اے کے دور میں اور اس کے بعد مولانا فضل الرحمن کے طرز عمل سے ایم ایم اے بلکہ تمام مذہبی قوتوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے باعث اب کوئی مولانا پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح جمعیت علماء اسلام (س) کو مولانا فضل الرحمن سے شکایات ہیں اسی طرح ہماری جماعت جمعیت علماء پاکستان کو بھی ایم ایم اے کے دور میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بہت زخم دئیے گئے ہیں جس کو ہمارے کارکن بھلا نے کیلئے تیار نہیں اسی لئے ہماری جماعت کی شوریٰ وعاملہ بہت پہلے ایم ایم اے کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔
سمیع الحق