بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر ملیر میں احتجاج‘ کے الیکٹرک کیخلاف نعرے
کراچی (کرائم رپورٹر) ملیر سٹی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج‘ سڑکوں پر ٹائر جلانے کے علاوہ کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے نئے میٹرز زائد بلنگ کا سبب بن رہے ہیں۔ احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے احتجاج کی وجہ سے ملیر سٹی اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔
بجلی احتجاج