ہمارا ووٹ بینک مستحکم، روایتی نشستوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ،فاروق ستار

ہمارا ووٹ بینک مستحکم، روایتی نشستوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ،فاروق ستار

حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ 8،دسمبرکاجلسہ تاریخ میںنیاباب رقم کرےگا،اکبری گراﺅنڈمیںعوام کاٹھاٹھے مارتاسمندرہوگااس جلسے کی تاریخ مرکزی جلسوںمیںلکھی جائےگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے لطیف آبادنمبر8کے اکبری گراﺅنڈمیںمیڈیاکے نمائندوںکوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل ،کامران ٹیسوری،اراکین رابطہ کمیٹی ،منتخب حق پرست نمائندے اوردیگرذمہ داران موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ23،اگست 2016ءکے بعدہم نے ثابت قدمی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جماعت کوقائم ودائم رکھاوقت اورحالات اوردباﺅو جبرکوبرداشت کیا،اب ایم کیوایم پاکستان 90سے 95فیصدسندھ کے شہری علاقوںمیںمنظم ہوچکی ہے،ہماراووٹ بینک Intactہے،ہم اپنی روایتی نشستوںپرکنٹرول حاصل کرچکے ہیںہمیںیقین ہے کہ جلسہ عام ہماری ثابت قدمی اورپذیرائی ثابت کرےگا۔انہوںنے کہاکہ کل کاجلسہ ہونے کے بعدتجزیہ اورتبصرہ کرنے والے بھی اپنی سوچ تبدیل کرلیںگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم ایک بہت بحران کے بعدایم کیوایم پاکستان کودوبارہ اس کی مقبولیت کی صفوںمیںلے آئے ہیں۔کل ہم ایک بہت بڑی موبلائزیشن کی جانب جارہے ہیں،حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ ،شہدادپور،ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام سمیت مختلف شہروںمیںچندروزمیںہونےو الے دورے یادگاررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 8اگست 1986ءمیںنشترپارک کے جلسے میںجوجوش وجذبہ دیکھایاتھاوہ عوام اب 2017کے آخرمیں عوام میںدوبارہ بیدارہوچکاہے،اب ہم پھرکہتے ہیںکہ سندھ کے شہری علاقوںکی سیاست بدل گئی ہے،ہماراووٹ بینک ہماراتھاہماراہے اورہمارارہے گا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے ایک سال میںاللہ کی رحمت سے اپنی برتری کوثابت کردیاہے ہم نے روایتی الزامات کی نفی کی ،بھتہ بازی اوردیگرشکایتوں سے ایم کیوایم پاکستان کوہم نے آزادکروادیاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ ہم نظم وضبط اورتربیتی نشستوںکے ذریعے مزیدتبدیلیاںلارہے ہیں،فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے طوفان بدتمیزی والی ساری باتیںختم کرادی ہیں،پڑھی لکھی صاف ستھری اورعدم تشددپرکاربندایم کیوایم پاکستان روشناش کرادی ہے جوسیاسی عمل اورمثبت روایتوںپریقین رکھتی ہے ہمارے جلسوںمیںماﺅںبہنوںکومکمل تحافظ حاصل ہوتاہے اوروہ بلاخوف وخطرعزت اورتکریم کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے احتجاج سڑک بندکرنے اورعوام کی تنگی والی سیاست کوختم کرادیاہے ہم عوام میںسے ہیںاوران کے ہی درمیان رہ کرسیاست کرینگے۔فاروق ستارنے کہاکہ آئندہ انتخابات فیصلہ کن ہونگے جس میںسندھ سے جاگیرداروں،وڈیروںکی اجارہ داری کامکمل خاتمہ ہوگااوراصل قیادت کوحکومت ملے گی۔

فارو ستار