سانحہ بلدیہ دہشت گردی نہیں ، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی، مصطفی کمال
کراچی /حیدرآباد( خصوصی رپورٹر/نمائندہ نوائے وقت) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطرلوگوں کو پاک سر زمین پارٹی سے جڑنا ہوگا ۔ حیدرآباد میں پاک سر زمین پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز کررہے ہےں،ہمیں فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر متحد ہونا ہوگا،ان خیالات اظہار انہوںنے حیدر آباد روانہ سے پہلے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاﺅس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ،سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم، پی ایس پی کے رہنماءڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا،دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بانی تحریک نے مہاجروں کو لوٹا اب یہ چھوٹا اداکار لوٹ رہا ہے،فاروق ستار کی حرکتوں کی وجہ سے مہاجر شرم سار ہو رہے ہیں انہوںنے حیدرآباد کے میئر پر کرپشن کی تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں،حیدرآباد اور کراچی کے میئرز شہر پر لگانے والا پیسہ اپنے جلسے جلوسوں پر لگا رہے ہیں،فاروق ستار سے پوچھتا ہوں عوام کے پیسے سے جلسے کرنا جائز ہے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ کے مالکان لندن اور کینیڈا میں بیٹھے ہوئے ہیں،مالکان عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔،بلدیہ فیکٹری کی انشورنس جرمنی میں ہوئی وی تھی،تنخواہ بٹتے وقت آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،سانحہ بلدیہ کے شہداءکے ساتھ زیادتی ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا،بلدیہ فیکٹری دہشتگردی کا نہیں بلکہ مالکوں کی غلطی سے ہونے والا حادثہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے ن لیگیوں کو ہم برے لگتے ہیں اورسپریم کورٹ سے نااہل شخص کو ایم کیو ایم کے سینیٹر نے پارٹی صدر بنوایا۔ امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنا امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے ، ، پوری دنیا میں ٹرمپ کے اقدام سے اشتعال پھیلے گا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حیدرآباد میں اپنی پارٹی کے الیکشن سیل کا افتتاح کردیا وہ ا نیس قامءخانی،رضا ہارون، انیس ایڈوکیٹ، محمدرضا اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پاکستان ہاﺅس حیدرآبا دپہنچے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ 23 اگست کو ایم کیو ایم لندن پر چائنہ کٹنگ کرکے ایم کیو ایم پاکستان بنائی گئی۔ ایم کیو ایم کے پاس چائنا کٹنگ کا ہی سہی مینڈیٹ موجود ہے۔ مینڈیٹ ہونے کے باوجود اسکول ،اسپتال ، تعلیمی ادارے ، سڑکیں تباہ حال ہیں۔ ایم کیو ایم والے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ریلیاں نکال رہے ہیں اور پنڈال سجا رہے ہیں ۔ عوام کے پیسے سے کرپشن کرکے ریلیاں نکالنے والے بتائیں کہ کیا حیدرآباد سے کچرا اٹھ گیا جہاں 4 روپے بھی اہمیت رکھتے ہیں وہاں میئر حیدرآباد 40 کروڑ کی کرپشن کرکے جلسے کی فنڈنگ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کے پیسوں میں کرپشن کرکے اپنی پارٹی کو پیسے دے رہے ہیں۔
مصطفی کمال