ظفر اقبال سبکدوش،ڈاکٹر ایس الطاف اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

ظفر اقبال سبکدوش،ڈاکٹر ایس الطاف اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی (نیوز رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے نیب زدہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی جگہ جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے فوری طور پر سنبھال لیا ۔اس سلسلے میں صدر پاکستان اورچانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ممنون حسین کی طرف سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال کو سبکدوش کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر ایس الطاف حسین کو فوری طور پرقائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے گذشتہ دورانیئے میں کئے گئے تمام فیصلوں کوکالعدم قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ایس الطاف حسین کے وفاقی جامعہ اردو کی سینیٹ کے33ویں اجلاس منعقدہ 5اکتوبر2017کے فیصلے کے مطابق وائس چانسلر بنایا گیا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے موقع رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم ،ٹریژرار دانش احسان،رکن سینیٹ ڈاکٹر افتخار محمد طاہری، جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر محمد صدیق، افسر تعلقات عامہ ارم فضل، صدرانجمن غیر تدریسی ملازمین محمد عدنان اختر، جنرل سیکریٹری محمد ریحان، اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اردو یونیورسٹی