شرپسند عناصر کو شہر کا امن بگاڑنے نہیںدینگے‘ ڈی جی رینجرز
کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی میں شرپسند عناصر کو امن امان کی صورتحال بگاڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعرات کو پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر خصوصاً سندھ اور کراچی میں امن امان کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز کے علاوہ سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی نگرانی مزید سخت اور موثر بنانے پر زور دیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں اور ہم آہنگی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ جوائنٹ آپریشن کیلئے مربوط حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔
ڈی جی رینجرز