ٹڈاپ کرپشن کیس ‘یوسف رضا گیلانی کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی (وقائع نگار)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 17 جنوری تک عدالت میں پیش ہونیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں یوسف رضا گیلانی اوردیگرملزمان کیخلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیسزکے 24 مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کو 17 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

ٹڈاپ کیس