کشتی حادثے میں مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) ٹھٹھہ کے علاقے جو بارہ کے مقام پر سمندر میں کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے تھا جن میںملیر میمن گوٹھ گڈاپ اور لیاری شامل ہیں ان میں سے جن افراد کی لاشوں کو میمن گوٹھ ملیر پہنچایا گیا ان میں کمسن بچہ 3 سالہ نازیہ اور اس کی ماں اناہد کے علاوہ سعدیہ اور ابو شامل ہیں کمسن بچی نازیہ کے چچا عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانے کی وجہ سے الٹی اس نے بتایا کہ کشتی میں 50 افراد کی گنجائش تھی جب کہ سو سے زائد افراد کو سوار کردیاگیا۔
تعلق/ کراچی