گھارو کے قریب زائرین کی کشتی الٹ گئی‘22 جاں بحق‘49 زخمی

گھارو کے قریب زائرین کی کشتی الٹ گئی‘22 جاں بحق‘49 زخمی

گھارو/میرپور ساکرو(نامہ نگاران) بوہارو کے قریب زائرین کی کشتی الٹ گئی 22 جاں بحق 49 زخمی۔،ذرائع کے مطا بق کشتی میں تقریبا 100 افراد سوار تھے۔بوہارو کے قریب درگاہ میو بھٹائی کے میلے میں جانے والے زائرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 18 افراد مقصود جوکیو،لالن خاتون،2 سالہ نازیہ،34سالہ کرمنسائ،4سالہ یاسرجوکیو،35 سالہ وزیراں،45سالہ ابوبکر،35 سالہ احمد خان لاشاری،6سالہ دلاور،45سالہ صاحبزادی،35 سالہ محمد علی،27سالہ شبانہ پنھور، 30سالہ محمد حنیف مندرو،4سالہ کریم بخش جوکھیو ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 49 زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا جس میں 32 افراد کو کراچی ریفر کر دیا گیا۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔گھارو سے نامہ نگار کے مطابق ہلاک شدگان میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ ساٹھ سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کی جارہی ہے عینی شاہدین کے مطابق کشتی مالک نے لالچ میں آکر گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرلیا تھاسمندر کے بیچ میوپٹھائی درگاہ ہے جہاں ہر سال میلہ لگتا ہے اور پورے سندھ سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔ کشتی الٹنے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ایدھی ویلفیئرکی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور امدادی کام شروع کیا۔ ایدھی ویلفیئر کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر ڈوبنے والے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکال کر سول اسپتال گھارو پہنچادیا گیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان کے مطابق مصطفی کمال نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوہارو کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے علا قے میر پو ر سا کرو کے سا حلی علا قے مو ھا را کے قریب سمند ر میںتیز ہوا سے زائرین کی کشتی غرقاب ہو جا نے کے حا دثے میں ہونے والے جا نی نقصان پر گہر ے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حا دثے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشتی غر قاب ہو جا نے کاحا دثے انتہا ئی افسو سنا ک ہے میری تما م تر ہمد ردیا ں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے سا تھ ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مجھے پل پل کی رپو رٹ دی جائے متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹھٹھہ کے سا حلی مقام پرمیر شاہ کے میلے میں شرکت کیلئے جا نے والے زائرین کی کشتی الٹنے سے زائرین کے ڈو ب کر جا ں بحق اور متعدد زائرین کے لا پتہ ہو نے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشتی حا دثہ