جمہوریت کی بقاءکے لئے رائے دہندگان کی بڑی اہمیت ہے ‘ گورنر سندھ

جمہوریت کی بقاءکے لئے رائے دہندگان کی بڑی اہمیت ہے ‘ گورنر سندھ

کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاءاور استحکام کے لئے رائے دہندگان کی شمولیت انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ،2008 ءاور 2013 ءکے انتخابات میں رائے دہنگان نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہر ہ کیا ،پاکستان میں انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2016 ءکو ووٹرز کا پہلا قومی دن منایا اس ضمن میں 7 دسمبر 2017 ءہمارے ووٹرز کاقومی دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے زیر ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب جس کا عنوان ” آپ کا ووٹ قوم کی امانت تھا ،سے خطاب میں کیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر اختر نذیر،صوبائی الیکشن کمشنر رانا پرویز انور اور صوبائی محکموں کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر محمد زبیر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد قوم کو ووٹ کی اہمیت اور اس افادیت سے آگاہ کرنا اور جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں ہوسکا ان کے ووٹوں کے اندراج کے لئے اقدامات کرنا ہے تاکہ جمہوری عمل میں سب کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔