پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی پرمحکمہ ڈاک کے ٹکٹوں کا اجراء

پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی پرمحکمہ ڈاک کے ٹکٹوں کا اجراء

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پوسٹ آفس نے اسماعیلی فرقہ کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء کیا ہے جو کہ 8دسمبر سے عوام کو دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 10روپے مختص کی گئی ہے جو کراچی، لاہور، ملتان، بہاورلپور، خیرپور، فیصل آباد، حیدرآباد، راولپنڈی، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، پشاور، مردان، سکھر، مری، کوئٹہ اور اسلام آباد میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔