کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع، رات سے اب تک مزید چار افراد موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع، رات سے اب تک مزید چار افراد موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔

کراچی میں رات گئے پی آئی بی کے علاقے سے پچیس سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی جسے اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ نامعلوم قاتل نوجوان کی  لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کربوری میں ڈال کرپھینک دیا گیا۔ نوجوان کی شناخت شبیرکے نام سے ہوئی جبکہ لیاری ندی کچھی گراونڈ ریکسرلائن سے دونوجوانوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی جنہیں تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گولیاں مارکر قتل کیاگیا۔ مقتولین کی لاشیں عباسی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جبکہ پولیس کا کہناہے کہ لاشیں پانچ روز پرانی ہیں اسکے علاوہ موجکو میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا جسکی شناخت محمد انورکے نام سے ہوئی ہے۔