سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ ہائی کورٹ کے دوججز کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ ہائی کورٹ کے دوججز کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وفاقی حکومت کی طرف سے اپیل کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مسترد کردیا اور حکم دیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس غلام سرور کورائی کو سترہ ستمبر دو ہزار گیارہ سے بحال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ عدالت نے دونوں ججز کی سنیارٹی بھی بحال کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ دونوں ججز کو بحال کرنے کے نوٹیفیکیشن پر ایک ہفتے میں عملدرامد کیا جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کےلیے درخواست داخل کی تھی۔