نبیل گبول کو سیکیورٹی کیلئے4 اہلکاردیدیئے‘ عدالت میں جواب داخل
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ۔جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ نبیل گبول کو ملنے والی دھمکیوں کی ٹھوس معلومات نہیں ہیں ۔نبیل گبول کو سکیورٹی کے لیے 4پولیس اہلکار دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے نبیل گبول کو جواب جمع کرانے کے لیے 16اکتوبر تک کا وقت دے دیا ہے ۔