تاجک اور ازبک دہشت گردوں نے اہل خانہ افغانستان منتقل کر دیئے

کراچی (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد تاجک اور ازبک دہشت گردوں نے اپنے اہل و عیال کو افغانستان منتقل کردیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق مغوی ڈاکٹر اجمل، شہباز تاثیر اور علی حیدر کو بھی خفیہ مقام پر پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے کئی ازبکوں کی بیوائوں نے مقامی قبائلیوں سے شادی کرلی ہے۔