کراچی کو بلین گیلنز پانی کی کمی کا سامنا ہے ‘ وسیم اختر

کراچی کو بلین گیلنز پانی کی کمی کا سامنا ہے ‘ وسیم اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جدید سائنسی تحقیق اور تجربات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سیوریج کے پانی کو صاف کرکے روزمرہ کے استعمال میں لیا جاسکتا ہے ، کراچی کو بلین گیلنز پانی کی کمی کا سامنا ہے جسے دور کرنے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسے اداروں اور افراد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے بدھ کی سہ پہر اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے سان کس(SANCUS) کے صدر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جی ای آئل اینڈ گیس کے چینل پارٹنر مسٹر جوئے بریڈ فورڈMr.Joe Bradford) (کی سربراہی میں میئر کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی کے کوآرڈینیٹر فرحت خان، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اور دیگر بھی موجود تھے، وفد نے کراچی میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور دنیا میں ہونے والی اس حوالے سے جدید تحقیق سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، ملاقات

میں طے پایا کہ وفد کے اراکین آج گجرنالہ، اورنگی ٹائون نالہ اور محمود آباد نالے کا دورہ کریں گے اور وہاں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کریں گے جن کا لیبارٹری میں تجزیہ کرایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔