پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی: بلاول بھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے جیالوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس جاری رہیں گے اور تمام فیصلہ سازی کے معاملات میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ پارٹی ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز بلاول ہاﺅس میں ضلع ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر اطلاعات نثار کھوڑو، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، شیری رحمان اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو شریک ہوئے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی تنظیمی امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بھٹو ازم کا پیغام اور فلسفہ سندھ میں گھر گھر لوگوں تک پنچائیں اور لوگوں سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہےں،اس لئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی وہ تاریخی فتح حاصل کریگی۔ انہوں نے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط رکھیں۔ علاوہ ازیں بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کیلئے اگلے ہفتے سے سندھ کا طوفانی دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول سندھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر جا کر ڈیرہ ڈالیں گے۔ انکا پہلا پڑا¶9 اکتوبر کو نوابشاہ میں ہوگا جہاں وہ ہر ضلع کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی کی جیت کو ممکن بنانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو پارٹی رہنماﺅں میں موجود ناراضگی کو بھی دور کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔