کراچی میونسپل کارپوریشن کے 2 افسر گتھم گتھا، ایک دوسرے کو پیپر ویٹ مارے

کراچی (سٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے محکمہ ای اینڈ آئی پی میں گریڈ 19کے افسران آپس میں لڑپڑے۔ انہوںنے ایک دوسرے پر حملہ کردیا اور ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے پر بھاری بھرکم پیپر ویٹ دے مارے جس میں ایک پیپر ویٹ جاوید اختر نامی افسر کی کنپٹی پر لگا اور وہ معمولی زخمی ہوگئے اس دوران تلخ کلامی بہت دیر تک جاری رہی ۔