کراچی پولیس نے ڈاکٹر سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد پر انعام کا اعلان کردیا

کراچی پولیس نے ڈاکٹر سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد پر انعام کا اعلان کردیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے ترقی پسند دانشور ڈاکٹر سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سائوتھ کراچی ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ تاہم انہوں نے انعام کی رقم نہیں بتائی۔