کراچی: رائو انوار کی الطاف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست

کراچی: رائو انوار کی الطاف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست

کراچی (کرائم رپورٹر) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ رائو انوار کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی یہ درخواست ملیر کینٹ تھانے میں دی گئی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے انہیں توپ سے اڑانے کی دھمکی دی اس لئے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس درخواست کے موصول ہونے کے بعد مقدمہ کے اندراج کیلئے قانونی پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔