ٹاک شوز میں زرداری کیخلاف نازیبا زبان پر سندھ ہائیکورٹ میں پیمرا، ٹی وی چینلز کیخلاف درخواست

ٹاک شوز میں زرداری کیخلاف نازیبا زبان پر سندھ ہائیکورٹ میں پیمرا، ٹی وی چینلز کیخلاف درخواست

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی اور طارق مسعود نے آصف زرداری کیخلاف ٹاک شوز میں نازیبا زبان کے استعمال پر ٹی وی چینلز اور پیمرا کیخلاف درخواست دائر کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ارکان اسمبلی نے وکیل عرفان عزیز کے توسط سے درخواست دائرکی کہ ایسے تمام ٹاک شوز پر پابندی لگائی جائے جن میں آصف زرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔