سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

کراچی (اے ایف پی) سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے بڑھا کر مثبت کردی ہے اور 2015 سے 2017 کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ایس اینڈ پی نے کہا کہ معیشت کے استحکام، مالیاتی اور خارجی کارکردگی کے حوالے سے ملک نے پیش رفت کی ہے۔ ایجنسی نے 2015 سے 2017 کے درمیان پاکستان کی شرح افزائش کے اپنے پرانے اندازے 3.8 کو بڑھا کر 4.6 فیصد کردیا ہے۔ سرمائے کی آمد اور ترسیلات زر میں استحکام، پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد بڑھا ہے۔