سندھ: عارضی پیرول پر رہا ہوکر ’’گم‘‘ ہو جانے والے 16سیاسی قیدیوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ

سندھ: عارضی پیرول پر رہا ہوکر  ’’گم‘‘ ہو جانے والے 16سیاسی  قیدیوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے پیرول پر رہا 16سیاسی قیدیوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے صوبائی محکمہ داخلہ نے مراسلہ دیا ہے کہ عارضی پیرول پر رہا 16قیدی تاحال لاپتہ ہیں۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملزموں کو تلاش نہیں کر سکتی تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ متعدد بار آئی جی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔