بھٹو کیس ری اوپن کرانے کیلئے اسمبلیوں میں قراردادیں لائی جائیںگی، پی پی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری

کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹوکیس کو ری اوپن کرانے کے حوالے سے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا چاروں صوبوں، پنجاب، سندھ، خیبرپی کے سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر اسمبلیوں سے قراردادیں منظورکرائی جائیں جس میں مطالبہ کیا جائے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوقتل سے متعلق کیس کو دوبارہ کھول دیا جائے، فیصلے میں کہاگیا تمام صوبوں سے منظورشدہ قراردادوں کو یکجا کرکے سپریم کورٹ میں داخل کرائیں گے اور چیف جسٹس سے اپیل کریں گے ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کو دوبارہ کھول کر انصاف دلایا جائے۔ اجلاس میں انتخابی د ھاندلی اور اس کے فیصلے سمیت دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔