ابوظہبی کے عامل نے جن اتارنے کے بہانے 40لاکھ درہم اینٹھ لیے

کراچی (خصوصی رپورٹ) ابوظہبی کے عامل نے جن اتارنے کے بہانے 40لاکھ درہم اینٹھ لیے۔ امت رپورٹ کے مطابق اماراتی خاتون کی بیٹی مومنہ پر جادو کیا گیا تھا۔ عامل نے اہلخانہ کو بتایا کہ لڑکی پر جنات کا سردار عاشق ہے علاج کے بہانے نصف رقم نقد وصول کی اور 20لاکھ درہم کی ادائیگی کیلئے اسٹامپ پیپر لکھوا لیا۔ فراڈ میں مومنہ کی سہیلی بھی شریک تھی۔