ہمارا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف نے بناکردیا ، رحمت وردگ

ہمارا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف نے بناکردیا ، رحمت وردگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خا ن وردگ نے کہا ہے کہ ہمارا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف نے بناکر دیا تھا اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صرف پڑھ کر سنایا اور یہ بجٹ صرف اور صرف آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی مرضی کا بجٹ پیش کرکے عوام دشمنی کی اور اس بجٹ سے آئی ایم ایف کو خوش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے اور عوام کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی منظوری سے قبل جی ایس ٹی کے نفاذکا آئینی و قانونی جواز نہیں تھا اور ایسا کرنے سے مخصوص طبقے کو نوازا گیا یہ ۔ یہ بات انہو ںنے جنرل سیکرٹری کراچی سٹی قاری ظہور احمد بھٹی سعید سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں بلند بانگ دعوے کرنیوالوں نے اقتدار میں آتے ہی بڑے سائز کا کشکول تھام لیا اور عالمی تارےخ میں پہلی بار قسطوں کی ادائیگی کے لئے مزید قرض لیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قسطوں کی ادائیگی کے لئے قرض لینے کی پہلی کوئی روایت نہیں مگر موجود ہ حکومت نے ایسا کرکے ملک کو مزید قرضدار کردیا ہے ۔