کراچی کی ہونہار طالبہ نے لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کر لیا

کراچی کی ہونہار طالبہ نے  لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کر لیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے بحران نے ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہے مگر اب پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کا آسان طریقہ کراچی کی ایک ہونہار فاطمہ نے ڈھونڈ لیا ہے۔ فاطمہ نے اندھیروں پر قابو پانے کیلئے کئی تجربات کئے اور آخر کار پانی کی لہروں پر فلائنگ بال کی حرکت سے بجلی کے منصوبے کو حتمی شکل دی۔ فاطمہ فرسٹ ائیر پری انجینئرنگ کی طالبہ ہے لیکن والدین پرامید ہیں کہ ان کی بیٹی مستقبل میں نامور سائنسدان بنے گی۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مدد کرے تو وہ اس پروجیکٹ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔