ملک و شہر میں امن چاہئے تو قرآن پاک پر عمل کرنا ہو گا: ثروت قادری

ملک و شہر میں امن چاہئے تو قرآن پاک پر عمل کرنا ہو گا: ثروت قادری

کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ملک و شہر میں امن چاہئے تو قرآن پاک کی تلاوت اور اس پر عمل کرناہوگا،نوجوان نسل ہمارااثاثہ اور مستبقل کے معمار ہیں،حکومت نیو جنریشن کی تعلیم و ترقی اور بے روزگارنوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے،اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونے کیلئے پاکستان سنی تحریک جہد مسلسل جاری رکھے گی،ان خےالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم جامعہ محمدیہ شیرین جناح کالونی میں دستار بندی و تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قاری خلیل الرحمان قادری،سید عظمت علی شاہ ہمدانی و دیگر علماءاکرام بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ رواداری،محبت،برداشت ،امن و بھائی چارگی کے فلسفے کو سبو تاژ کرنے کیلئے یہود ہنود کے ایجنٹ سازشیں کررہے ہیں،اسلام کے حقیقی فلسفے کو مسخ کرکے انتہا پسند دہشتگرد اپنا بناوٹی مذہب طاقت اور اسلحے کے زور پر مسلط کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں،بانیان پاکستان کی اولادیں عوام اہلسنت دین کی سر بلندی اور تحفظ کیلئے یہود ہنود کے ایجنٹوں کیلئے تلوار ہیں،پاکستان سنی تحریک دہشتگردی کے خلاف نہ صرف آواز بلند رکھے گی بلکہ اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرے گی۔