مشرف کی روانگی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جلاوطنی کے بعد دبئی جانیکا امکان

کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، امت کی رپورٹ کے مطابق مشرف چند ہفتوں میں بیرون ملک چلے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے 3 نومبر کی ایمرجنسی کا کمزور کیس جان بوجھ کر بنایا گیا اس پر آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق نہیں ہوتا جلاوطنی کی صورت میں سابق صدر کے دبئی جانے کا امکان ہے۔