مسلم لیگ(ن) کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے گی، کامران مائیکل

 مسلم لیگ(ن) کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے گی، کامران مائیکل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پورٹ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی کو امن کاگہوارہ بنائے گی۔ کرپشن کاخاتمہ کرے گی ا ور میرٹ پر نوکریاں دے گی ۔ وہ کراچی آمد کے بعد بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر ہمایوں خان ، آصف خان اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے ۔کامران مائیکل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے چین سے معاہدے کئے ہیں ۔ اس موقع پر کامران مائیکل نے ہمایوں خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہمایوں خان کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب کو بدل دیا ہے اب پاکستان کو بدلیں گے۔