سندھ حکومت لیاری گینگز کی سرپرستی کر رہی ہے: متحدہ‘ کراچی کل بھی بھٹو کا تھا آج بھی ہے: قائم علی شاہ

سندھ حکومت لیاری گینگز کی سرپرستی کر رہی ہے: متحدہ‘ کراچی کل بھی بھٹو کا تھا آج بھی ہے: قائم علی شاہ

کراچی (دی نیشن رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں حکمران پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت لیاری میں گینگز کے ارکان کی سرپرستی کر رہی ہے جو میمنوں سمیت دوسری کمیونٹی کے لوگوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ کاٹھیا واڑی، آگرا کا تاج کالونی اور دیگر علاقوں میں ہدف بنا رہے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آج لوگ کہتے ہیں کراچی ہمارا ہے لیکن کراچی کل بھی ذوالفقار علی بھٹو کا تھا آج بھی ہے۔ حیدر آباد میں ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ان کے قتل کی یہ بھی ایک وجہ ہے،مخالفین چاہے 50پارٹیاں بنا لیں پی پی ان کا مقابلہ کرے گی۔