سندھ بھر میں ہیضہ نے وبائی مرض کی شکل اختیار کرلی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی/حیدر آباد/نوابشاہ (آئی این پی) سندھ بھر میں ہیضہ نے وبائی مرض کی شکل اختیار کرلی، 5 روز میں شہروں سمیت اندرون سندھ میں 9ہزار بچے ڈائریا کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈائریا وباءکی طرح پھیلنے لگا۔ پانچ دن میں نو ہزار بچے ڈائریا کا شکار ہوگئے۔ سندھ میں شدید گرمی، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور خراب غذا کے باعث ڈائریا وبائی صورتحال اختیار کر گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق محض 5 دنوں میں 8 ہزار بچے ڈائریا کا شکار ہوگئے ہیں۔