زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران تینتیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی: سٹیٹ بنک

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران تینتیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی: سٹیٹ بنک

کراچی (اے پی اے) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران تینتیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب ستر لاکھ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام تک مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں چوبیس کروڑ انہتر لاکھ ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس بھی نو کروڑ نو لاکھ ڈالرکم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائرکمی کے بعد چھ ارب چھیانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس بھی پانچ ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔