بھارت جانا پاکستانیوں کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گیا نئی دہلی ایئر پورٹ سے 70 سالہ پاکستانی لاپتہ

کراچی (آئی این پی) بھارت جانا پاکستانیوں کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گیا‘ نئی دہلی ایئر پورٹ سے 70 سالہ پاکستانی لاپتہ ہو گیا‘ لواحقین مخمصے میںمبتلا۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ پاکستانی شہری محمد نوید دلی ایئر پورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔ ستر سالا محمد نوید جو کہ چار روز قبل پی آئی اے فلائٹ پی کے 272 سے اپنے بچوں کو ملنے بھارت کے لئے روانہ ہوئے دہلی ائیرپورٹ پر قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد انھیں زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ محمد نوید گئے تو آخر کہاں؟ کسی کو کچھ نہیں پتا۔ دلی میں انکے بچوں نے جب ائیر پورٹ انتظامیہ سے معلومات طلب کیں تو انتظامیہ نے بتایا کہ مسافر کے ائر پورٹ سے باہر جانے کے بعد ان کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔ اب محمد نوید کے اہلخانہ کسی بھی خبر کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں محمد نوید کی بہن بھی بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے اور اپنے بھائی کی خیروعافیت کی دعا گو ہے۔