اقلیتوں کےلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عمل ہوگا‘ امین الحسنا ت

اقلیتوں کےلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عمل ہوگا‘ امین الحسنا ت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے مذہبی امور محمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ اقلیتوں سے متعلق تمام مسائل کے حل کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھرپور اقدامات کرے گی، مجھے انسانیت کی عظمت کا اعتراف ہے میں اسے مدنظر رکھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ہندو، پارسی، سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتوں کے اہم رہنماو¿ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان ہندو پنچایت کے رہنماءاشور لال، ایم پی گنگوانی، انجینئر شام لال شرما، مسز منگلا شرما، پاکستان سکھ کونسل کے سردار رمیش سنگھ، صادق ڈینئل، یونس ایڈووکٹ، راو¿ جہانگیر، امداد چانڈیو، ایم پرکاش اور دیگر بھی موجود تھے۔ امین الحسنات نے کہا کہ آپ سب کے مسائل سنے میں اب آپ کے مسائل کے حل کیلئے اپنی رپورٹ بنا کر وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو پیش کرونگا ۔ اب ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ملک میں پرامن فضا قائم کرنے کیلئے اقلیتوں اور دیگر کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے 5 فیصد نوکریوں کے کوٹے پر بھی عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور میرٹ پر تمام کام عمل میں لائے جائیں گے۔ اس موقع پر آل پاکستان ہندو پنچایت کے اشور لال نے کہا کہ 5 فیصد نوکریوں کے کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے اور گزشتہ پانچ سال میں جو نوکریاں دی گئی ہیں تمام محکموں سے ان کی تفصیلات ہمیں مہیا کی جائیں تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ اقلیتوں کے کوٹے پر عمل ہوا ہے کہ نہیں۔ پاکستان سکھ کونسل کے چیئرمین سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ 18 جون 2013ءکو پنو عاقل میں جو سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں۔