ممتاز عالم دین علامہ غلام رسول سعیدی کراچی میں سپرد خاک
کراچی(نیوزرپورٹر)ممتازعالم دین علامہ مفسر ومحدث غلام رسول سعیدی کی نمازِ جنازہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے پڑھائی ۔نمازِ جنازہ میں مفتی اطہر نعیمی ،مفتی رفیق حسنی ،مفتی محمد جان نعیمی ،مفتی غلام نبی فخری ،مفتی محمد الیاس رضوی ،مفتی عبدالحلیم ہزاروی ، مفتی نورالھادی نعیمی ،مفتی انتخاب علی نوری ،مفتی حسیب احمد ،مفتی محمدحیات قادری،مفتی ذاکر کریم ،مفتی محمد اکمل قادری ،علامہ جمیل احمد نعیمی ، علامہ غلام دستگیر افغانی ،علامہ سید عظمت علی شاہ ہمدانی ، علامہ سید منظور علی شاہ ہمدانی ،علامہ غلام جیلانی ،علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، علامہ غلام نصیر الدین ، علامہ تاج الدین نعیمی ،علامہ عبدالمجید ،علامہ محمد نذیر القادری ،علامہ ڈاکٹر محمد اشرف اشرفی ، علامہ سید محمد اشرف جیلانی، علامہ خلیل الرحمن چشتی ،علامہ رضوان احمد نقشبندی ،علامہ سید نیاز علی شاہ ،علامہ اسحاق اظہر، علامہ اشرف گورمانی ،علامہ کوکب نورانی ، علامہ لیاقت حسین اظہری ،علامہ سید مظفر شاہ قادری ،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ، صاحبزادہ نصیر احمد ہزاروی ، صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی ، صاحبزادہ جمیل الرحمن شاہ ،صاحبزادہ اویس نورانی ، صاحبزادہ عثمان فیروزی ،مولانا اویس رفیق ، مولانا شعیب قادری ، ممولانا اکرام اللہ بٹ مولانا محمد رفیق ہزاروی،مولانا صابر نورانی ،مولانا رفیع الرحمن ، مولانا نورنبی سکندری ،مولانا عبداللہ نورانی ،مولانا محمد اسماعیل سکندری ،مولانا محمد اکرم سعیدی ،مولانا محمد صادق بغدادی ،مولانا ضیاء الرحمن صابری ،مولانا محمد امین عطاری ،مولانا احمد رضاعطاری ،مولانا منظورعلی خان ،مولانا عبدالجبار نیازی ،پیر مقصود الٰہی نقشبندی ،مولانا پیر ضیاء اللہ شاہ ،سید ناظم علی شاہ محمدی سیفی ، قاری عبدالقیوم محمود ،ڈاکٹرمحمدصدیق راٹھور ،ثروت اعجاز قادری ،عامر لیاقت حسین (جیو)،مولانا یعقوب عطاری ،پرفیسر عامر بیگ ،محمد شمیم خان ۔اساتذہ دارالعلوم نعیمیہ : علامہ احمد علی سعیدی ،علامہ سید نذیر شاہ ، علامہ علی عمران صدیقی ،مفتی عبدالرزاق نقشبندی ،مولانا منور احمد نعیمی ،مولانا سید محمد علی شاہ ، مولانا ابرار احمد ،مولانا عبداللہ ،مولانا آثار اللہ ،مولانا اسرار محمد ،مفتی خالد کمال ،مولانا عمران شامی ،مفتی محمد وسیم مدنی ،مولانا منیر احمد ، قاری محمد زمان چشتی ، قاری محمد حنیف طیب ، قاری بہادرخان ،قاری نذیر حسین ،قاری ممتازاحمد سعیدی ،قاری متین الدین ،قاری محمد مختار ،مولانا ریاض محمود ، علماء ومشائخ ، سماجی وسیاسی زُعماء سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ علامہ سعیدی کی تدفین جامع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کی گئی ۔دریں اثناء آج پاکستان کے علاوہ یورپ ، امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں علامہ غلام رسول سعیدی کی دینی وعلمی خدمات اور شخصیت پر خُطبائے اہلسنّت نے تفصیل سے روشنی ڈالی اوران کے ایصالِ ثواب اور مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔علامہ غلام رسول سعیدی کے ایصالِ ثواب کے لیے سوئم کی تقریب بروز اتوار صبح نو بجے جامع مسجد اقصیٰ بلاک15فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگی ۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی کے وصال نے اہل سنت کو غمزدہ کردیا ہے۔ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدیقی اکثر ان کے لئے دنیا بھر سے نایاب کتب کے تحفے بھیجتے تھے، علامہ سعیدی کی اہمیت کا اندازہ ان کی غیر موجودگی میں ہوگا، نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی رحمتہ اللہ علیہ اہل سنت و جماعت کے نمائندہ عالم دین اور زمانہ عصر کے جید محقق تھے، ان کی تحقیقات و تصنیفات نئے علماء کرام کے لئے منارہ نور ہیں۔