مشتعل افراد کی سی سی پی او کراچی پر حملے کی کوشش

کراچی (کرائم رپورٹر) نرسری پر بم دھماکے کے بعد مشتعل افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور مشتعل افراد نے کیپٹل سٹی پولیس افسر کراچی وسیم احمد پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی تاہم اہلکار انہیں حصار میں لے کر ہجوم کے نرغے سے نکال کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں پولیس اور رینجرز کے بعض اہلکاروں کے بیجز اور سٹار بھی ان کی یونیارم سے علیحدہ ہو کر گر گئے۔
سی سی پی او / حملے کی کوشش