جناح ہسپتال مےں رکھے کمپیوٹر کے مانیٹر مےں نصب 20 سے 50 کلو وزنی بم برآمد

کراچی (این این آئی) جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات میں رکھا جانے والا 20 کلو دھماکہ خیز بم پھٹنے سے قبل ناکارہ بنا دیا گیا۔ کراچی میں جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے ہونے والے دوسرے بم سے قبل اگر یہ بم پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا۔ جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے ہونے والے بم دھماکے سے قبل سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شعبہ حادثات میں موجود تھے جن میں ڈی سی او کراچی جاوید حنیف بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پولیس حکام کی ہدایت پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سربراہ منیر احمد شیخ نے اپنے عملے کے ہمراہ چیکنگ کے دوران بم برآمد کیا۔ ایس ایس پی عبدالخالق نے صحافیوں کو بتایا کہ برآمد کیا جانے والا یہ بم 20 سے 25 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد کا تھا جو کمپیوٹر کے مانیٹر میں نصب کیا گیا تھا۔
بم / برآمد