کراچی: ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد خاتون کے چہرے سے کینسر کی 6کلو وزنی رسولی نکال لی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں پیچیدہ کامیاب آپریشن کے بعد 60سال کی خاتون کے چہرے سے کینسر کی 6کلو وزنی رسولی نال دی گئی۔ سربراہ ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد اشرفی نے بتایا کہ آپریشن 9گھنٹے جاری رہا اور ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔ مریضہ پیروٹڈ گلینڈ کے کینسر میں مبتلا تھی کینسر آنکھ کے قریب سے ہنسلی کی ہڈی تک پھیلا ہوا تھا۔