کراچی میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں:اسپیکر بلوچستان اسمبلی‘ بلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبات غلط نہیں‘ کراچی میں آغا سراج درانی سے گفتگو

کراچی میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں:اسپیکر بلوچستان اسمبلی‘ بلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبات غلط نہیں‘ کراچی میں آغا سراج درانی سے گفتگو

کراچی (وقائع نگار)بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی نے جمعرات کوسندھ اسمبلی میں واقع اسپیکر چیمبر میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع میر جان محمد جمالی نے آغا سراج درانی کو بلوچستان کے دورے اور نومبر میں اسپیکرزکانفرنس کے انعقاد کی دعوت دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکربلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا کہ مسخ شدہ لاشوں کا مسئلہ پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خطرناک صورت حال کے پس پردہ عالمی سازش ہے اوربلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبات غلط نہیں ۔گوادرپورٹ چین کے حوالے کرنے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہواہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں بھی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بناناحکومت کاکام ہے۔