چین کے ساتھ تجارتی راہداری کے قیام سے ملک میں معاشی انقلاب آئےگا: غوث علی شاہ

چین کے ساتھ تجارتی راہداری کے قیام سے ملک میں معاشی انقلاب آئےگا: غوث علی شاہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ہرممکن کوشش ہے کہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے ۔ میاں محمد نوازشریف کی عوام کے مسائل پر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے اس ملک کی طرف قدم بڑھایا جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ نے کہ چین کے ساتھ تجارتی راہداری کے قیام سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ کراچی، گوادر کو چین سے ملانے کے لئے سڑک اور ریلوے کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے یادگار کارموں میں شمار کئے جائیں گے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔

غوث علی شاہ