دو مہینے میں مہنگائی میں جو ہوشربا اضافہ ہوا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، تقابلی رپورٹ جاری کریں گے: ترجمان بلاول ہاوس

کراچی (این این آئی) بلاول ہا¶س کے ترجما ن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک دو مہینے کے دوران ملک میں مہنگائی کا جو ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ بلاول ہا¶س کا میڈیا سیل دو روز کے دوران اس ہوش ربا مہنگائی کی تقابلی رپورٹ جاری کرے گا جسے پڑھ کر پوری دنیا حیران ہو جائے گی۔ اعجاز درانی نے کہا ہے کہ جو ملک سبزیوں‘ پھلوں اور زرعی اجناس میں میں خودکفیل ہو‘ اس ملک میں صرف ٹماٹر 120 روپے کلو‘ پیاز 50 روپے کلو‘ آلو 40 روپے کلو اور دیگر سبزیاں صرف دو مہینے کے دوران 400 فیصد اضافے پر چلی جائیں‘ اس پر کسے مورد الزام ٹھہرایا جائے؟ اعجاز درانی نے پاکستان کی تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ہوش ربا مہنگائی پر اپنا صدائے احتجاج بلند کرے۔