رحمن ملک فرائض ادا کرنے کی بجائے روٹھے حلیفوں کو مناتے رہتے ہےں، انہیں وزیر مفاہمت یا معافی کہنا چاہیے: مفتی منیب

کراچی (مانیٹرنگ نیوز + نیٹ نیوز) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے دہشت گردی کا خاتمہ کانفرنسوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوگا۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیر داخلہ اپنے فرائض ادا کرنے کے بجائے روٹھے ہوئے حلیفوں کو منانے مےں لگے رہتے ہےں۔ ان کے پاس فرائض سرانجام دینے کےلئے وقت نہیں، وہ ناراض لوگوں کو منانے مےں لگے رہتے ہےں۔ ان کی مصروفیات کے باعث انہیں وزیر داخلہ کی بجائے وزیر مفاہمت و معافی کہنا چاہئے۔