کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے‘ صدر ممنون حسین کی قائم علی شاہ کو ملاقات میں ہدایت

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے‘ صدر ممنون حسین کی قائم علی شاہ کو ملاقات میں ہدایت

کراچی (وقائع نگار) صدر مملکت ممنون حسین سے ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صدر مملکت کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔ صدر نے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ شہر میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کئے جائیں۔