کراچی میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل، 8 ارب روپے کے ہتھیار خریدنے کے احکامات جاری کر دیئے: محکمہ داخلہ سندھ

کراچی میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل، 8 ارب روپے کے ہتھیار خریدنے کے احکامات جاری کر دیئے: محکمہ داخلہ سندھ

کراچی (این این آئی) کراچی میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حکومت سندھ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرکے ہتھیار خریدنے کے لئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ساز وسامان کی خریداری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جاری کی گئی رقم سے سندھ پولیس کے لئے 6 ہزار رائفلز خریدی جائیں گی اور پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے 100 نیٹو رائفلز بھی فراہم کی جائیں گی۔