کراچی: بیوی سے جھگڑا باپ نے 10 ماہ کی بیٹی قتل کر دی

کراچی (نمائندہ نوائے وقت )بن قاسم کے علاقے عیدو گوٹھ میں سفاک باپ نے 10ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بن قاسم کے علاقے رفیق کالونی عیدوگوٹھ کے رہائشی زاہد اقبال اوڈھو نے اہلیہ سے جھگڑے کے دوران اپنی 10 ماہ کی بیٹی سویرا کا سر کرسی پر دے مارا۔ جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ شور شرابہ سن کر علاقہ مکین گھر کے باہر جمع ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرں نے سویرا کی موت کی تصدیق کر دی۔ ایس ایچ او حضور بخش سولنگی نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کے فوری بعد ہی ملزم زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا۔
بیٹی قتل